اہم نوٹس برائے داخلہ بی ۔ایس چار سالہ پروگرام
تمام طالبات جو بی۔ایس چار سالہ پروگرام میں داخلہ کے لئے فائل جمع کروا چکی ہیں انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ پہلی میرٹ لسٹ مورخہ 20۔10 2025 بروز سوموار لگا دی جائے گی۔لسٹ میں نام آنے والی طالبات 20 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک فیس جمع کروا دیں۔چالان حاصل کرنے کے لئے اپنے اصل کاغذات ہمراہ لائیں۔
پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین دبئی محل روڈ۔