گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین دبئی محل روڈ بہاولپور کے شعبہ نفسیات کے زیر انتظام Mental Health Week کے حوالے سے مندرجہ ذیل Activities کروائی گئیں
1ـ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کی اساتذہ اور طالبات نے کالج کے فائن آرٹس ہال میں Psychological Assessment کا کیمپ لگایا جس میں کالج ھذا کی اساتذہ اور طالبات نے انتہائی دلچسپی لی اور ذوق شوق سے شرکت کی ۔
2ـ کالج ھذا کی 8th سمسٹر کی طالبات کو ریسرچ کے حوالے سے جدید معلومات فراہم کرنے کے لیے شعبہ اطلاقی نفسات،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چئیرمن پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے Current trends in Research with focus on QUALITATIVE Research کے موضوع پر ایک سیمنار میں طالبات کو لیکچر دیا ۔سیمینار میں بی ایس کے تمام سمسٹرز کی طالبات اور فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی ۔
سیمینار کے اختتام پر مہمانان اور شرکاء نے ایک واک میں حصہ لیا ۔
3- کالج ھذا کی شعبہ نفسیات کی طالبات نے Mental Health کے حوالے سے مختلف Panaflex کی نمائش کا انعقاد کیا جس کو مہمانان گرامی اور اساتذہ اور طالبات نے بہت سراہا