Categories
Notices

ہماری کمپین، ہمارا فخر — ایچ ای ڈی پر نمایاں

ہمیں یہ خوشی ہے کہ ہماری ادارے کی جاری ایڈمیشن کمپین کی ویڈیو ایچ ای ڈی کے آفیشل پیج پر نمایاں طور پر شیئر کی گئی ہے، جو کہ ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔

اس کامیابی پر ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے قابلِ احترام پرنسپل صاحب، محنتی اسٹاف، اور بالخصوص ایڈمیشن کمیٹی کے تمام اراکین کی انتھک محنت اور لگن کو سراہتے ہیں، جن کی کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔

ہم اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب اور ڈائریکٹر صاحب کے تعاون، رہنمائی اور مسلسل حوصلہ افزائی کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے ہر مرحلے پر ہماری رہنمائی فرمائی۔

یہ کامیابی ہم سب کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، اور ہم مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنے ادارے کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک:

https://www.facebook.com/share/v/18aWnyeeZJ/)